Advertisement

کورونا کا شکار پی ٹی آئی رکن کی قومی اسمبلی آمد، ایوان میں کھلبلی مچ گئی

National Assembly

کورونا وائرس ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکمراں جماعت کے ایم این اے شیر اکبر خان نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، کورونا وائرس ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، شیر اکبر خان میں کورونا وائرس کی تصدیق 19 جنوری کو ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق 19 جنوری کو شیر اکبر کو کورونا رپورٹ دیکر بتایا گیا کہ آپ کو کورونا وائرس ہے، 19 جنوری کو ہی ایم این اے کو خود کو قرنطینہ کرنے کا کہا گیا۔

ایم این شیر اکبر خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کورونا ہوا تھا اب طبیعت بہتر ہے، میں آئسولیشن میں ہی تھا، آج معلوم ہوا کہ ایوان میں آرڈیننس پیش ہونے ہیں۔

شیر اکبر خان نے کہا کہ آرڈیننس کی وجہ سے آئسولیشن سے نکل کر اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی شیر اکبر خان کے اس عمل پر سخت ناراض ہیں اور کہا ہے کہ شیر اکبر خان کو کورونا ہونے کی اطلاع سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی دی گئی، اطلاع ملنے کے باوجود ایم این اے کو ایوان سے باہر جانے کا کسی نے نہیں کہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version