آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا اپنے منگیتر ، اداکار شہباز شگری کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی اس معروف جوڑی نے ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے خوبصورت فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
شہباز شگری نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر آئمہ بیگ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
انسٹا اسٹوری شئیر کرتے ہوئے شہباز شگری نے لکھا ہے کہ آپ سب کی اطلاع کے لیے بتادوں کی یہ صرف ایک فوٹو شوٹ ہے، اُن کی شادی نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔
دوسری جانب آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں،۔
واضح رہے کہ ماڈل شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

