Advertisement

چنیوٹ: ضلع بھر میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا

چنیوٹ کے ضلع بھر میں کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں کھاد کی عدم دستیابی پر کسانوں کا غلہ منڈی چوک میں شدید احتجاج جاری ہے۔

کسانوں نے چنیوٹ فیصل روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

کسانوں نے نعرے لگائے ہیں کہ “نیا پاکستان کھاد کا بحران”۔ کھاد نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ فصل خراب ہونے پر کسانوں نے فیصل آباد روڈ پر واقع مقامی شوگر مل کے خلاف سراپا احتجاج کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مقامی شوگر مل کی کیمیکل فیکٹری کا زہریلا پانی فصلوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث تھانہ رجوعہ کے علاقہ کھائی ہیر کے کسانوں کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

کسانوں کی کئی ایکڑ پر کھڑی لاکھوں روپے کی فصل خراب ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبر: کسانوں کو کھاد نہیں اب بھنگ ملے گی، عظمیٰ بخاری

متاثرین کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکٹری کے پانی والی سیم ٹوٹنے سے پانی فصلوں میں داخل ہوا۔

متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب لوگ ہیں داد رسی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، بوندا با ندی کا امکان
ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے، مولانا فضل الرحمن
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version