Advertisement

پاکستان کی تعلیم و ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا اہم کردار ہے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعلیم و ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا اہم کردار ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی سے آرچ بشپ لاہور سبسٹین فرانسس شاء کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جہاں کرسمس اور نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا۔

وفد میں فادر مشتاق پیارا، سسٹر ٹریسا یعقوب، سسٹر کلیئر یوسف اور عاشر جاوید شامل تھے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتوں کی خوشیاں سانجھی ہیں، مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

Advertisement

چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعلیم و ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا اہم کردار ہے، انکی وطن سے محبت ناقابل فراموش ہے۔

ملاقات میں آرچ بشپ لاہور سبسٹین فرانسس شاء نے چوہدری پرویزالہٰی کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب آرچ بشپ لاہور سبسٹین فرانسس شاء نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے پہلی بار اقلیتوں کیلئے علیحدہ وزارت قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے دور میں تمام مسیحی اداروں اور املاک کو واپس کیا گیا۔

سبسٹین فرانسس شاء نے مزید کہا کہ چرچوں کی بحالی و مرمت کیلئے پنجاب کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جس پر تمام اقلیتی برادری آپ کی احسان مند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version