Advertisement

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ، رونقیں بحال

مری

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ہونے کے بعد سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی۔

 پہلے روز سیاحوں کی کم تعداد مری میں سیاحت کے لئے آئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مری کے انٹری پوائینٹس ، سترہ میل ٹول پلازہ ، ایکسپریس وے پھلگراں ٹول پلازہ ، لوہرٹوپہ،  باڑ ہاں ، اپر جھکاگلی روڈ پر پنجاب پولیس ، سٹی ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار موجود ہیں۔

مری میں ان انٹری پوائینٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہےجبکہ مین انٹری پوائینٹ سے سیاحوں کی گاڑیوں کا  ان آوٹ  کا ریکارڈ بھی بنایا جارہا ہے ۔

کمشنر راولپنڈی نے مری میں سیاحوں کے داخلے سے متعلق شرائط واضح کردی ہیں اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Advertisement

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مری میں اب سے روزانہ صرف 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی

اس کے علاوہ مری میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی نہیں ہوگی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمے داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ مری میں چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version