Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بلاول ہاؤس چورنگی اپ گریڈیشن اور بحالی کے کام کا افتتاح کردیا

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس چورنگی اپ گریڈیشن اور بحالی کے کام کا افتتاح کردیا ہے۔

مرتضی وہاب نے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نجمی عالم، خلیل ہوت، کرمااللہ وکاسی اور دیگر موجود تھے، بحالی اور اپ گریڈیشن کا کام کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شون سرکل سے لیکر بلاول ہاؤس چورنگی، فٹ پاتھ، سڑک کو خوبصورت بنایا گیا ہے، اس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنا رہی ہے، اپنے وعدے کے مطابق شہر بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے ساتھ اطراف کے چار بڑے پارکس کو بھی از سر نو بحال کیا جائے گا، کراچی نیبر ہوڈ امپرومنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، گزری فٹبال گراونڈ کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شیر پاو کالونی میں بھی جدید سہولیات سےآراستہ اسپورٹس کمپلیکس بنایا جارہا ہے، سول اسپتال کراچی کے اطراف سڑکوں کی تعمیر تزئین و آرائش کی جارہی ہے، کراچی میں 18 منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کے کراچی کے میگا منصوبوں کے لیے فنڈنگ کا اجرا ہو رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ اس علاقے سے سلیکٹ کوئی ہوا، کام پیپلز پارٹی کر رہی ہے، پانی و سیوریج کے منصوبوں پر بھی کام شروع ہوچکا ہے، کلفٹن شون سرکل پیڈسٹرین ٹریل گزری اسپورٹس کمپلیکس کی لاگت 87 کروڑ روپے ہے، شہر کی خدمت بلا تفریق کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس اہداف کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version