Advertisement

جعلی اکاؤنٹس کیسز میں آصف زرداری کو مستقل ضمانت مل گئی

آصف علی زرداری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پرضمانت دی۔

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسز سے متعلق تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی۔

احتساب عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے۔ نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے۔

احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف علی زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔

Advertisement

عدالتی فیصلے کے مطابق نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ نیب کو اپریل 2019 میں موصول ہوئی۔

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب کی انکوائری جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version