’پی ٹی آئی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دے گی‘

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دے گی۔
میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔
صوبائی وزیر اسلم اقبال نے بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں، عوام میں موجود رہ کر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اشرافیہ کو نوازا گیا، موجودہ حکومت نے غریب عوام کے لئے پروگرام بنائے، احساس و کامیاب جوان پروگرام، لنگر خانے، پناہ گاہیں اور صحت کارڈ جیسے منصوبے غریبوں کے لئے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کئے، سابق حکمرانوں نے ترقی کے نام پر غریبوں کے حقوق چھینے۔
اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت فلاحی پروگراموں پر وسائل خرچ کرکے عوام کا حق لوٹا رہی ہے، پی ٹی آئی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمزور طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، صنعت، صحت، تعلیم اور سوشل سیکٹر میں انقلابی اصلاحات کی گئیں، معشیت کی بہتری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

