Advertisement

پیٹرول 50، ڈیزل 55 روپے سستا۔۔۔

پاکستان میں اگلے دو دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں آئل ریفائنریز کے جاری اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی قیمت میں ہونے والی حالیہ تبدیلی دنیا بھر کی  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 81 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے سے 83 ڈالر 70 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

تاہم، ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کہانی کچھ اور ہے، بھارت میں پیٹرول پاکستان کے مقابلے 50 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے سستا فروخت ہورہا ہے۔

Advertisement

بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں پیٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔

ممبئی میں ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل بالترتیب 109.98 روپے اور 94.14 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بھارتی حکومت نے خوردہ نرخوں کو ریکارڈ بلندی سے نیچے لانے کے لیے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی ہے۔

بھارت کی آئی مارکیٹنگ کمنیوں نے دو ماہ سے زیادہ عرصے سے نہ تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور نہ ہی کم کیا ہے، جبکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں۔

پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) بشمول بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ  (BPCL)، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (IOCL) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) بینچ مارک بین الاقوامی قیمت اور غیر ملکی شرح مبادلہ کے مطابق روزانہ ایندھن کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں۔

ایک طرف جہاں بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، وہیں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

Advertisement

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version