رینجرز نے اے این ایف کے اشتراک سے منشیات کی روک تھام سے متعلق سیمینار منعقد کیا

رینجرز نے اے این ایف کے اشتراک سے کراچی میں منشیات کی روک تھام سے متعلق سیمینار منعقد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے اشتراک سے سندھ بوائے اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی سے متعلق سیمینار منعقد کیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیمینار میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت کسی بھی معاشرے کے لیے ایک تباہی سے کم نہیں ہے اور ہم نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدِباب کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اساتذہ اور والدین کو منشیات کی لعنت سے لڑنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے تاہم ہمیں ان کا تعاون بھی درکار رہے گا۔
سیمینار میں مختلف یونیورسٹیز کے عہدیداران، طالب علموں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول،سماجی، سیاسی شخصیات، پولیس، اے این ایف اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر حاضرین کی جانب سے منشیات کے پھیلاؤ کے سدِ باب سے متعلق سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کے حوالے سے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

