تباہی سے قبل “اپولو 1” کے خلا نوردوں کے آخری الفاظ کیا تھے؟

تباہی سے قبل “اپولو 1” کے خلا نوردوں کے آخری الفاظ کیا تھے؟
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسان کو اتارنے کے پہلے منصوبے کے حصے کے طور پر خلائی پروگرام “اپولو 1” تیار کیا۔
اپولو 1 جس کا ابتدائی نام AS-204 – 21 تھا، فروری 1967 کو لانچ ہونے والا تھا۔ تاہم، یہ مشن کبھی مکمل نہیں ہوا۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل 27 جنوری کو آگ نے کیبن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے تینوں خلا نوردوں کو زندہ جلا دیا۔
کمانڈ پائلٹ گس گریسم ، سینئر پائلٹ ایڈ وائٹ، اور پائلٹ راجر بی شاف، تینوں نے اس دن اپنی جانیں گنوائیں، جن کے آخری الفاظ تھے، “ہم جل رہے ہیں”۔
ان تینوں کو مشق کے لیے ایک خلائی جہاز کے اندر سیل کر دیا گیا تھا جو ایک مصنوعی لفٹ آف کی تیاری کر رہا تھا، تاکہ جان سکیں کہ حقیقی مشن کے دوران کیا ہوگا۔
تینوں خلا نورد اس بدقسمت دن دوپہر ایک بجے خلائی جہاز میں داخل ہوئے، لیکن تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے بعد، معمول کے ٹیسٹ نے تاریک موڑ لیا۔
شام 6:30 بجے کے ٹھیک بعد، مشن کنٹرول کرنے والے انجینئرز نے کیبن کے اندر آکسیجن کے بہاؤ اور دباؤ میں اضافہ دیکھا، جس کے ساتھ ایک خراب ٹرانسمیشن بھی موصول ہوئی جس کی آواز “آگ” کی طرح تھی۔
ایک سیکنڈ کے بعد، آگ کیبن کے اندر سے شروع ہوئی اور خلائی جہاز کے باہر کی طرف تک پھیلتے ہوئے ایک لمحے میں چاند گاڑی کو گھیر لیا۔
ٹرانسمیشن واضح نہیں تھی، لیکن اس میں موجود گھبراہٹ واضح تھی، کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ خلاباز نے چیخ کر کہا تھا کہ “ہمیں بری طرح آگ لگی ہے، باہر نکلو، ہم جل رہے ہیں۔”
ٹرانسمیشن پانچ سیکنڈ تک جاری رہی اور درد کی ایک کراہت کے ساتھ ختم ہوئی۔
انجینئرز نے ہیچ کو کھولنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، مشن کنٹرول میں موجود افراد لوئیو فیڈ پر چل رہے اس منظر کو بے بسی سے دیکھ رہے تھے۔
ایمرجنسی عملہ اپولو کے دروازے پانچ منٹ بعد کھولنے میں کامیاب ہوا، لیکن انہیں شدید گرمی اور گھنے دھوئیں کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت تک تینوں خلا نوردوں کی “بظاہر فوراً موت ہو گئی تھی۔”
اس المناک حادثے کے بعد، ان تباہ کن واقعات کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
جائزہ بورڈ نے طے کیا کہ پیشاب جمع کرنے کے نظام کی پائپنگ کے اوپر ایک تار خراب ہوگیا تھا۔
آگ عملے کے پیروں کے نیچے سے شروع ہوئی، اس لیے انہیں اس کے مکمل پھیلنے تک پتا ہی نہ چلا۔
کیبن میں موجود ہر چیز خالص آکسیجن میں گھنٹوں سے بھیگ رہی تھی، تار کے قریب آتش گیر مادے نے فوری طور پر آگ پکڑ لی۔ وہاں سے، خلائی جہاز کو شعلوں سے بھرنے میں دس سیکنڈ لگے۔
ایک بار جب عملے کے آکسیجن پائپس منقطع ہو گئے تو انہوں نے زہریلی گیسوں میں سانس لینا شروع کر دیا، ان تینوں کی موت ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہو گئی۔
سرکاری ریکارڈز میں ان تینوں کی کی موت کی وجہ دھوئیں کے ساتھ سانس لینے سے دم گھٹنا درج تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

