Advertisement

مری: سیاحوں کے محفوظ انخلا کیلئے اسلام آباد پولیس کا آپریشن جاری

اسلام آباد پولیس کا مری سے واپس آنے والے سیاحوں کے محفوظ انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اب تک ہزاروں عورتوں، بچوں اور شہریوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا چکا ہے، اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ انخلاء آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس تمام آپریشن کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ روز برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

Advertisement

مری میں اس وقت ایمرجنسی رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی ہے۔پاک فوج کے دستے انتظامیہ کے ساتھ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ سے تعاون کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، پاک فوج کے انجینیئرز اور مشینری مری ڈویژن انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version