Advertisement

بھارتی ائیرفورس کا ایک اور طیارہ زمین بوس ہو گیا، پائلٹ محفوظ

بھارتی ائیر فورس کا ایک تربیتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بہار میں ہچکولے کھاتا ہوا زمین بوس ہو گیا۔

جہاز میں سوار دونوں پائلٹس نے کود کر اپنی جان بچائی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کے ایک طیارے نے دو پائلٹس کو لے کر تربیتی پرواز کے لئے ائیرپورٹ سے اڑان بھری مگر کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے ہوئے دیکھا گیا، طیارہ زمین پر آنے سے گاؤں کے لوگ خوف ذدہ ہو گئے۔

تربیتی طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں جا گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

Advertisement

بھارتی ائیر فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں دو پائلٹس سوار تھے، طیارے میں فنی خرابی کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر ناکام ہو گئے۔

دونوں پائلٹس نے طیارے سے کود کو اپنی جان بچائی ، دونوں پائلٹس کو معمولی چوٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، بھارتی فضائیہ کے  استعمال میں ناقص اور پرانے طیارے موجود ہیں جو آئے دن گر کر بھارتی فوج کے لئے سبکی کا باعث بنتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے افسران نے اپنی حکومت سے متعدد مرتبہ درخواستیں کی ہیں کہ انہیں تربیتی پروازوں کے لئے نئے طیارے دیئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Next Article
Exit mobile version