Advertisement

’پاکستان اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے‘

،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے۔

گورنر عمران اسماعیل سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دو ملاقات میں طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر سندھ نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کے لیے آذربائیجان کے سفیر کے کردار کو سراہا۔

آذربائیجان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

 ملاقات میں توانائی، آئی ٹی اور سیاحت سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔

دوسری جانب آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور تعاون مستقل طور پر فروغ پا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version