Advertisement

ایئرہوسٹس دلہن گھوڑی چڑھ کر خود دولہے کو لینے پہنچ گئی

دلہن

حکومت کو لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر کا تعین کرنے کیلئے قانون سازی کی ہدایت

بھارت میں ایک ایئرہوسٹس دلہن خود اپنے دولہا کو لینے پہنچ گئی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا نے دلہن کی درجنوں وائرل ویڈیوز دیکھیں جن میں دلہن کی جانب سے مقبول ترین ڈرامے ارطغرل غازی کے انداز میں انٹری ہو یا پھر دلہن کی اپنی ہی شادی میں فائرنگ کرتے ہوئے انٹری سمیت دلہن کی خود موٹرسائیکل چلاکر اپنے دولہے کو شادی ہال پہچانا ، تمام ویڈیوز میں دلہن کا کردار نمایاں نظر آیا۔

آج بھی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے جس میں دولہا کے بجائے دلہن تمام پرانی روایات کو بدلتے ہوئے خود گھوڑی پر چڑھ کر خود دلہے کے پاس پہنچ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی ریاست بہار کی ہے اور گھوڑی پر سوار دلہن بھارتی ایئرلائن میں ایئرہوسٹس ہے جو دلہے کے گھر پہنچتی ہیں اور بعد ازاں دونوں وہاں سے گاڑی کے ذریعے ہال پہنچتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرہوسٹس نے سفید رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور گھوڑی کو آگے سے دو لوگوں نے پکڑا ہوا ہے جب کہ دلہن کے دوست اور فمیلی ممبران دلہن کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا اورسنا جاسکتا ہے کہ گھوڑی کے آگے آگے بینڈ باجے والے بھی موجود ہیں جو مختلف دھنیں بجارہے ہیں اور اس دوران نہ صرف دلہن کے دوست بلکہ خود دلہن بھی گھوڑی پر موجود ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک مقام پر گھوڑی کو روک کر دلہن کے گھر والے بھرپور ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version