Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 3 ہزار لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے  ڈی آئی خان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں ناکہ بندی کے دوران دودھ ٹینکرز کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد  دو ٹینکرز کے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ٹینکرز سے 3 ہزار لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا گیا۔

  فوڈ سیفتی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر متعلقہ افراد کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں مختلف بیکری یونٹس کا معائنہ کرکے ناقص صفائی پر چار پروڈکشن یونٹس بھی سیل کر دئے گئے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version