Advertisement

امریکی صدر بائیڈن کا یوکرائنی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ روس کے یوکرائن پر حملہ کرنے کی صورت میں وہ اتحادیوں کے ہمراہ فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا روسی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں یوکرائن کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مائیکرو اکنامک تعاون بھی کرے گا۔ امریکا نے گزشتہ سال یوکرائن کو 50 لاکھ ڈالر کی ترقیاتی اور انسانی امداد بھی فراہم کی تھی۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ سفارتی عملے کے ملک چھوڑنے کے باوجود کیف میں امریکی سفارتخانہ کھلا ہے اور کام کر رہا ہے۔

یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر بائیڈن سے ملاقات کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ بات چیت کافی طویل رہی جس میں ہم نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ میں نے صدر بائیڈن کی مسلسل عسکری امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور یوکرائن کو مالی مدد فراہم کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Advertisement

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کی صدر زیلنسکی سے فون پر گفتگو میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روس اگلے ماہ یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔

ایملی ہورن نے کہا کہ صدر بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ہم کئی مہینوں سے اس حوالے سے عالمی رائے عامہ کو خبردار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر یوکرائنی اہلکار کا کہنا ہے کہ بات چیت خوشگوار نہیں تھی کیونکہ فریقین ممکنہ روسی حملے کے خطرے کی سطح پر متفق نہیں ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version