Advertisement

وزیر خزانہ کا دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

وزیر خزانہ شوکت ترین نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا ، 22 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ٹماٹر 0.11 فیصد، مرچ پاؤڈر 0.26 اور انڈے 0.05 سستے ہوئے ، پیٹرولیم مصنوعات، چکن اور آلو کی قیمتیں بڑھیں ، ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔

کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم کی وافر ذخائر بھی موجود ہیں ، ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق دال مونگ کے سوا دیگر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کی ہدایت دی۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement

ایمن خان کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان کی نامور اداکارہ ایمن خان کی بیٹی امل کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

 ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں ایمن خان کے ساتھ ان کی بیٹی امل بھی موجود ہے جبکہ دوسری تصویر میں امل کے ساتھ ایمن خان کے بھائی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ سبز رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ایمن کی اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اداکارہ ایمن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں لکھا تھا فیملی ویکیشن۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version