دلہا اور دلہن کی ایک ساتھ الگ الگ گھوڑے پر انٹری، ویڈیو وائرل

دلہن
بھارت میں دلہا اور دلہن کی ایک ساتھ الگ الگ گھوڑے پر انٹری دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان اور بھارت میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے ایسے میں دولہا اور دلہن کی جانب سے اپنی شادی کو یادگار بنانے کی بھرپور کوششیں کی جاتی ہیں اور پھر دونوں ممالک میں ثقافت وروایات میں بھی بہت زیادہ فرق نہیں ، اس لیے آج کل پاکستان اور بھارت میں شادیوں سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ویڈیوز سامنے آتی ہیں۔
آج کل ہر جگہ تھیم ویڈینگ کے نام پر لاکھوں روپے برباد کیے جاتے ہیں اور مختلف تھیمز منتخب کرکے دولہا اور دلہن کی نت نئے رواج اور طریقوں سے شادی ہال میں انٹریاں کروائی جاتی ہیں جو نہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوتی ہیں۔
عام طور پر پاکستان یا بھارت میں شادی کی بات کی جائے تو رواج کے مطابق دولہا گھوڑی چڑھ کر اپنی دلہن لینے جاتا ہے لیکن بھارت میں شادی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دولہا اور دلہن دونوں الگ الگ گھوڑیوں پر چڑھ کر ہال میں انٹری دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جیسے ہی دولہا اور دلہن شادی ہال پہنچتے ہیں دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالا ہوا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ بڑی تعداد میں دوست اور خاندان والے شامل ہوتے ہیں جو سیٹھیاں اور تالیاں بجانے سمیت مختلف طریقوں سے ان کا استقبال کرتے ہیں جب کہ اس دوران کچھ لوگ اپنے موبائل سے ویڈیوز بھی بنارہے ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کیپشن دیا گیا ’’جب دولہا اور دلہن ایک ساتھ بڑی انٹری دیں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News