Advertisement

لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں ، دہشتگرد ناکام ہونگے ، تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی جائے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمےداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

اس کے علاوہ عمران خان نے پنجاب حکومت سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

Advertisement

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version