Advertisement

پاکستان اور اردن کےدرمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کےدرمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اردن کے وزیر خارجہ جناب ایمن الصفادی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

   دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقاتت میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اردن کےدرمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور یکساں اقدار کی بنیاد پر استوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version