فیفا نے آئیوری کوسٹ کے گول کیپر پر لگی پابندی اٹھا لی

فٹ بال کی ورلڈ گورننگ باڈی فیفا نے آئیوری کوسٹ کے گول کیپر سائلوین گبوہو پر لگی پابندی واپس لے لی ہے۔
گول کیپر پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر فیفا نے پابندی لگائی تھی۔
گول کیپر سائلوین گبوہو کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن میں اپنی ٹیم کی جانب سے گنیا کے خلاف کل بدھ کو میدان میں اتریں گے۔
آئیوری کوسٹ کے نیشنل ٹیم کوچ پیٹرک بیومیلی کا کہنا ہے گزشتہ سال 26 دسمبر کو گول کیپر کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
گول کیپر کا کہنا ہے کہ اس نے دل کی تکلیف کی ادویات استعمال کی تھی ، جبکہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی میں ممنوعہ ادویات میں یہ دوا بھی شامل ہے۔
سائلوین کا نام آئیوری کوسٹ کی فٹ بال ٹیم میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے تین دن قبل شامل کیا گیا تھا۔
پابندی کے خاتمے کے بعد اب گول کیپر سائلوین گبوہو ایتھوپیا کی لیگ بھی کھیل سکتے ہیں۔
پابندی کے خاتمے کے بعد گول کیپر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فیفا سے اچھی توقعات تھیں اور فیفا نے مجھے حیران کر دیا ہے۔
آئیوری کوسٹ افریقن کپ آف نیشن کے گروپ ای میں شامل ہے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

