Advertisement

کورونا کا پھیلاؤ، پشاور کے 8علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پشاور میں کورونا اور اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافہ کے باعث 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پشاورمیں انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد

پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے گزشتہ روز کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپشاورکو پابندیوں پر فوری عملدرآمد کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Advertisement

مراسلے میں کہا گیا کہ آؤٹ ڈورتقریبات میں 300 فل ویکسینٹیڈ افراد تک کی اجازت ہو گی ، 24 جنوری سے انڈورڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی ، کھانا ساتھ لےجانے اورہوم ڈیلیوری سروس کی اجازت ہوگی۔

ارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زیادہ سواریوں کی اجازت نہیں ہو گی ، ویکسی نشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا ، تفریحی پارکس میں ویکسینٹیڈ50 فیصد سےزیادہ افرادکی اجازت نہیں ہو گی۔

خط میں کہا گیا کہ واٹراسپورٹس،سوئمنگ پول میں بھی ویکسینٹیڈ50 فیصد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہو گی ، کراٹے،باکسنگ،رگبی،مارشل آرٹ،واٹرپولو،کبڈی ،ریسلنگ پرمکمل پابندی ہو گی جبکہ انڈورجیم میں بھی 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version