اومیکرون اور 1999 کے ویڈیو گیم میں دماغ چکرا دینے والی مماثلت

1999 میں سامنے آنے والے اومیکرون نامی ویڈیو گیم میں بوز نامی کردار کے طور پر پیش کئے گئے برطانوی گلوکار ڈیوڈ باوی کی تقریر نے سازشی نظریات رکھنے والے افراد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
ڈیوڈ باوی کی تقریر اور برطانوی حکومت کے اومیکرون سے نمٹنے کے طریقوں میں مماثلت چکرا دینے والی ہے۔
ڈیوڈ باوی نے 1999 میں ریلیز ہونے والی ویڈیو گیم Omikron: The Nomad Soul میں ایک کردار کو اپنی آواز دی۔
ایک ویڈیو میں گلوکار کے کردار ‘بوز’ کی تقریر پیش کی گئی ہے جس میں حکومتی کنٹرول کے خلاف بغاوت کرنے کی بات کی گئی ہے۔
بطور بوز، باوی نے ویڈیو میں کہا، “جاگو، اومیکرون کے لوگ اور اس کی بدعنوان حکومت آپ کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے بے خبر نیند سُلا رہے ہیں، انہوں نے آپ کو کٹھ پتلیوں میں تبدیل کر دیا ہے، جو شیاطین کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔ بیدار لوگوں میں شامل ہوں اور اپنی آزادی کے لئے لڑنے کے لئے اٹھیں۔”
سازشی نظریات کے حامل افراد نے اسے اپنی موجودہ صورتِ حال سے تشبیہ دی ہے، کیونکہ برطانوی حکومت وبا کے اس نئے آغاز کی وجہ سے مزید حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا، “مجھے یقین ہے اس پر جو باوی نے کہا۔”
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ “کسی نے واقعی نام رکھنے سے پہلے نہیں سوچا تھا۔”
ایک تیسرے نے کہا، “اگلے 100 سال دلچسپ ہوں گے، بیٹھ کر شو دیکھیں۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

