Advertisement

کراچی: قتل اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے قتل اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے کورنگی سے قتل اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان شاہ زیب عرف کیک، کفیل عرف بابا، شاہنواز عرف پوتی اور محمد صابرعرف نبیل عرف کالو کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے دوران ڈکیتی قتل کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 29.12.2021  کو کورنگی نمبر ڈھائی چنیوٹ ہاسپٹل کے قریب ریلائنس کمپنی کے سیلز مین فخر الاسلام کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

 کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر گولی شاہنواز عرف پوتی نے چلائی تھی، اس قتل کا مقدمہ الزام نمبر 681/21 بجرم دفعہ 302/34 تعزیرات پاکستان پولیس اسٹیشن کورنگی میں درج ہے۔

Advertisement

دوران تفتیش ملزمان نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں متعدد اسٹریٹ کرائمز کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف سندہ اسلحہ ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version