Advertisement

’’وزیرِ اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں وہ سیکھ رہے ہیں انہوں نے سیکھنے میں اتنی جانیں لے لیں‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں وہ سیکھ رہے ہیں انہوں نے سیکھنے سیکھنے میں اتنی جانیں لے لیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دعا ہے ایسے سانحے پر کبھی بات کرنے کا موقع نہ آئے، وزیراعظم کو ایوان میں سانحہ مری پر قوم سے بات کرنی چاہیے تھی، سانحہ مری غفلت کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ایکٹو ہوجاتی تو جانی نقصان نہ ہوتا،پیپلز پارٹی کے دور میں اس سے دس گنا زیادہ واقعات ہوئے، 2011 میں بدترین سیلاب آیا، پورا پاکستان متاثر ہوا۔

Advertisement

پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے بروقت اپنا کردار ادا کیا، وزیرِ اعلیٰ خود کہتے ہیں وہ سیکھ رہے ہیں، انہوں نے سیکھنے سیکھنے میں اتنی جانیں لے لیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اس سیکھنے میں مزید کتنی جانیں چاہیں ان کو؟اب تو موسم سے متعلق پہلے ہی وارننگ مل جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت ہوتے ہوئے بھی ہم قوم کو برفباری سے نہیں بچا سکے، ہم باتیں بہت کرتے ہیں لیکن سنجیدہ نہیں ہیں، وزیراعظم اور پوری کابینہ کو اپنی غلطی سے عوام کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اس کی حیثیت نہیں دے رہی، ذوالفقار کو پھانسی دی گئی لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کی عزت کی، بینظیر نے جان دیدی لیکن پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے دن سے پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ نہیں سمجھا گیا، وزیراعظم نے ایوان میں جواب دینے کا وعدہ کیا وہ بدھ آج تک نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version