سرمہ، مسکارا اورعرقِ گلاب آنکھوں کے انفیکشن کی وجہ بن سکتا ہے، ماہرینِ امراضِ چشم

ہمارے ہاں جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو آنکھوں میں کاجل لگا دیا جاتا ہے کہ اس سے آنکھیں بڑی ہوں گی، یہ بچے کی آنکھوں میں انفیکشن کی وجہ بن سکتا ہے۔
ماہرینِ امراضِ چشم ڈاکٹر قاضی محمد واثق نجی ابلاغی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرمہ، مسکارا اورعرق گلاب آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور انفیکشن کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سمجھا جاتا ہے کہ کاجل سرمہ لگانے سے بچے کی آنکھیں بڑی ہوں گی تاہم یہ تاثرغلط ہے البتہ یہ آنکھوں میں انفیکشن کی وجہ ضرور بن جاتا ہے۔
ماہرینِ امراضِ چشم نے واضح طور پر بتایا کہ ہمارے یہاں خالص سرمہ میسر نہیں ہے اور جو میسر ہے وہ ملاوٹ شدہ ہے جس میں اینٹی منی کمپاؤنڈ ہوتے ہیں۔
بازاروں میں ملنے والے سرمے میں لیڈ شامل کیا جاتا ہے جو آنکھوں کو بہت بری طرح متاثرکرتا ہے۔
کاجل اور سرمے میں جو چیزیں استعمال کی جا رہی ہیں وہ اسٹرلائزڈ بھی نہیں ہوتی ہیں۔ اس لیے دیکھا گیا ہے کہ ان سے آنکھوں کے انفیکشنز ہوتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ جو سلائی کاجل یا سرمہ لگانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے وہ بھی کہیں نہ کہیں ٹیبل پر پڑی ہوتی ہے اور جراثیم سے بھرپور ہوتی ہے۔
ڈاکٹر قاضی محمد واثق کا کہنا ہے کہ ہماری آنکھیں جسم کا نازک اور حساس ترین حصہ ہیں اور آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنا بےحد ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری معمولی سی غلطی بھی آنکھوں کی بینائی کو متاثر کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر قاضی واثق نے گزشتہ دنوں پیش آنے والے ایک واقع کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ایبٹ آباد سے 14 ماہ کا بچہ لایا گیا جس کی آنکھوں میں مسکارا لگایا تھا اور اس کے بعد بچے کو شدید انفکشن ہوا۔ بچے کے والدین دو تین ماہ تک اس کا مختلف اسپتالوں میں علاج کراتے رہے اور پھر بدقسمتی سے بچے کی دونوں آنکھوں کا قرنیہ خراب ہوا اور دونوں آنکھیں دھندلی ہوگئیں۔
یہاں تک کہ میڈیکل اسٹورز پر ملنے والا عرقِ گلاب بھی خالص نہیں ہے کہ بلکہ عرق گلاب کے نام پر اسٹیورائیڈز ملا کر بیچا جا رہا ہے، جس سے آنکھوں کے مسائل ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

