Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے منشیات برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں مسافر سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر دمام جانے والے مالاکنڈ کے رہائشی سے منشیات برآمد ہوئی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی تھی۔

Advertisement

 ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والی مسافر فیملی سے 23,60,000 پاکستانی روپے بر آمد کیے تھے، مسافر فیمیلی نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version