Advertisement

بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی، تیسرا ملزم بھی گرفتار

بھارت میں مسلم خواتین

بھارت میں مسلم خواتین

بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارت میں کچھ روز قبل ایک مسلمان خاتون صحافی کی تصویر ’بلی بائی‘ نامی ایپ پر ڈال کر وائرل کی گئی تھی جس پر لکھا گیا تھا ’ یور بْلی بائی آف دے ڈے از عصمت آرا‘‘ اور نیچے ان کی تصویر بھی موجود تھی جس پر نامور بھارتی لکھاری اور شاعر جاوید اختر سمیت درجنوں لوگوں نے مودی سرکار پر تنقید کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی میں ملوث ایک اور ملزم کو ریاست اتراکھنڈ سے گرفتار کیا۔ 21 سالہ میانک راوات بارھویں جماعت کا طالب علم ہے جو مسلمان خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں مسلمان خواتین کی ایک بار پھر آن لائن نیلامی

اس سے قبل ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی پولیس کی جانب سے 100 سے زائد مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والی ویب سائٹ کو بند کرکے اور اس میں ملوث 21 سالہ نوجوان وشال کمار کو حراست میں لے لیا ہے جس کا تعلق بنگلور سے بتایا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کیس میں اب تک 3 ملزمان کو حراست میں لیا ہے اور اس کیس میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے جس کی عمر 18 سال ہے۔ اترپردیش کی شیوتا سنگھ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ دراصل یہ تینوں ملزمان ایک بہت بڑی ٹیم کا حصہ ہیں اور صرف یہ تینوں متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس  پر ’متنازعہ مواد‘ اپ لوڈ کرررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آن لائن مسلم خواتین کی نیلامی، جاوید اختر مودی حکومت پر برس پڑے

بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی گئی ہو، گزشتہ سال بھی ’’سْلی ڈیلز‘‘ نامی ایپ بنائی گئی تھی جس کا مقصد مسلمان خواتین کو نشانہ بنانا تھا اور ان ویب سائٹ کا مقصد مسلم خواتین کو ہراساں و پریشان کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version