صدر مملکت ایک بار پھر کورونا کا شکار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے، میرا دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہو رہا تھا، دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا جس کے بعد میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔
وازا مرضت فھوا یشفین
Advertisementاور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
I have tested +ive for Covid again. Had a sore throat since 4-5 days & was getting better. Felt mildly feverish for a few hours two nights ago. No other symptoms.
So friends plz resume precautions & follow SOPs.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 6, 2022
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ میرے دوستوں احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ویکسینیشن کے تمام مراحل مکمل کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

