Advertisement

فواد چوہدری سمیت تحریکِ انصاف کے 4 رہنماؤں کی نااہلی کے خلاف درخواست دائر

فواد چوہدری کیس

رانا شمیم کی بہو پوتے اور پوتی نے فواد چوہدری سمیت چار پی ٹی آئی رہنماوٴں کی نااہلی کے خلاف درخواست دائرکردی۔

درخواست میں میڈیا کو توہینِ عدالت کیس کے فیصلے تک رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج رانا شمیم کی بہو، پوتے اور پوتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں فواد چوہدری، فیصل واوڈا، فرخ حبیب، صداقت عباسی، دواینکرزاورایک نجی چینل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں رجسٹرارگلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی فریق ہیں۔

Advertisement

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا، فوادچوہدری، صداقت عباسی اور فرخ حبیب کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیاجائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا شمیم کی کردارکشی کرنے پر فرخ حبیب کو نیشنل چینل پرمعافی مانگنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں دو اینکرزاورایک نجی چینل کو پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرسزا دی جانے کی بھی استدعا کی گئی۔

درخواست گزارکے مطابق رجسٹرارسپریم اپیلیٹ کورٹ سے رانا شمیم کے بطورتعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹوریکارڈ طلب کیاجائے۔ رانا شمیم کے بطوروائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی تعیناتی سے متعلق ایڈمنسٹریٹوریکارڈ بھی طلب کیاجائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد حسن رانا کی اے سی آر کی 26مئی 2018سے لیکر یکم دسمبر 2018تک اے سی آر طلب کی جائے اورعدالت میں زیرسماعت توہینِ عدالت کیس کے فیصلے تک میڈیا، سوشل میڈیا، اینکرزکورانا شمیم کی کردارکشی سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کی بہو، پوتے اورپوتی کی جانب سے رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے درخواست دائرکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version