Advertisement

پوری دنیا پاکستان کی کورونا ہینڈلنگ کی معترف ہے، شہباز گِل

شہباز گِل

شہباز گِل

شہباز گِل نے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کی کورونا ہینڈلنگ کی معترف ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر آتے ہی پروپیگنڈا برگیڈ دوبارہ فعال ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض پر گھٹیا سیاست چمکانے والوں کے پاس عوامی ایجنڈا نہیں ، نہ انکا کوئی اصول ہے اور نہ کوئی ضمیر، ان کی حیثیت خاندانی غلام جیسی ہے ، کورونا کے دوران دنیا صرف کورونا سے لڑی مگر حکومت نے پروپیگنڈا برگیڈ کا مقابلہ بھی کیا۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کی گزشتہ 4 سالہ سیاست عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی نظر ہوئی ، کورونا کے خلاف بدترین سیاست کی گئی مگر منہ کی کھانی پڑی ، ن لیگی پروپیگنڈا برگیڈ ایک بار پھر کورونا پر عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ نااہلوں نے بلین ٹری پر پروپیگنڈا کیا ، دنیا نے تعریف کر کے انکے منہ بند کیے ، بی آر ٹی کو گڑھا کہنے والوں کے منہ پر عالمی ایوارڈ کا تھپڑ پڑا۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کوویڈ کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی درجہ بندی میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے ، بل گیٹس پاکستان کی کورونا ہینڈلنگ کو زبردست قرار دے چکے۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ کے خلاف بہترین حکمت عملی والے 7 ممالک میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ، پوری دنیا پاکستان کی کورونا ہینڈلنگ کی معترف ہے ، وزیراعظم کے ویژن اور بہترین حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان نے وبا پر قابو پایا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ عوام میں انتشار پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان کی سرکردگی میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈز میں چالیس ارب کا خوردبرد ہوا ہے، اس فنڈ کا کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا، کئی معاملات کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اپنے ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو مسترد کیا، آئی ایم ایف کے حکم پر رپورٹ جاری کی گئی، حکومت نے اس پر کوئی جواب جمع نہیں کروایا، خیبر پختونخوا میں کورونا ریلیف فنڈز میں ایک ارب 38 کروڑ کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کل رپورٹ آئی ہے خیبر پختونخواہ کے کورونا فنڈ میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا، ایک ارب 38 کروڑ 80 روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، 29 کروڑ 60 لاکھ روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

Advertisement

  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آئی ایم ایف کے حکم پر بنائی رپورٹ ہے، 2021 کے آڈیٹ رپورٹ میں اور پے منٹس ہیں اور خریداری اضافی نرخوں میں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ سے کھٹیا اشیاء خریدیں گئیں، رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں بدعنوانی کا لفظ استعمال کیا گیا، 7 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ٹھیکا کراچی کی کمپنی کو دیا گیا، 4 لاکھ آر ایم اے کٹس کا ٹھیکا ایسی کمپنی کو دیا گیا جو اہل بھی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اینٹی جنٹس کٹس کا کنٹریکٹ بھی ایسی کمپنی کو دیا گیا جس نے جعلی دستاویزات ڈی تھیں، ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کے شواہد موجود ہے، اسلام آباد میں ایسی لیب کو ٹھیکا دیا گیا جو صلاحیت ہی نہیں رکھتا تھا، تیز رفتار ٹیسٹ کرنے کا ٹھیکا کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایکسرے مشینز کی کیسٹس اور فلمز اسپتالوں کو فراہم نہیں کی گئیں، 36 کروڑ 7 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ادائیگی کی کوئی تصدیق شدہ رسیدیں موجود نہیں ہیں، یہ 36 کروڑ 87 لاکھ روپے کس کی جیب میں گئے اسکا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی ساڑھے 8 سال کی خیبر پختونخواہ میں کارکردگی ہے، آکسیجن سلینڈرز کی خریداری میں 5 کروڑ روپے کا نقصان دیا گیا، کسی چیز کی مد میں عوام کا پیسہ اور خون نچوڑا گیا، یہ پیسہ بنی گالہ کے کس تخانہ سے نکلیں گے عوام جلد دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا ریلیف سے متعلق کٹس پر من پسند لوگوں کو ٹھیکہ دیا، جب کورونا انتہا پر تھا اس ایکسرے مشینیں ہسپتالوں میں نہیں تھیں، ریکارڈ کاغذوں پر ہاتھ سے بنایا گیا، یہ ن لیگ نہیں بلکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ تھی۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آکسیجن سیلنڈر کا ٹھیکہ بھی مہنگے داموں کیا، جب صحت کارڈ کا آڈٹ ہوگا تو وہاں بھی اسی طرح کی صورتحال ہوگی، صحت کارڈ پر آجکل بہت اشتہارات ہیں اس پر کافی دیہاڑی لگی ہے۔

 ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ یہ شہباز شریف پر زلزلے کے فنڈ کھانے کا الزام لگاتے تھے، یہ جو فنڈ کھاتے ہیں اسکی آڈیٹر جنرل خود تصدیق کرتا ہے، یہ جو پیسے کھا جائیں اسکا جواب نہیں دیتے، یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار کے اعمال ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version