ٹیکنو کی اسمارٹ فون کیمرا لینس میں انوکھی جدت

چینی موبائل کمپنی ٹیکنونے اسمارٹ فون کے کیمرے میں ایک اور جدت پیدا کردی ہے۔
ٹیکنوکی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسمارٹ فون میں ریٹریکٹ ایبل ( پھیلنے اور سکڑنے کا اہل) ٹیلی اسکوپ میکرو لینس شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ جس کی بدولت نہ صرف میکرو تصاویر کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ اس کی بدولت اچھی تصاویر لینا اور سہل ہوجائے گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلی فوٹو ریٹریکٹ ایبل لینس سے مزین فون اشیاء کو مزید قریب سے عکس بند کرنے کے لیے باڈی سے باہر نکل جاتا ہے۔
اس لینس میں 5x آپٹیکل زوم فراہم کیا جائے گا جس سے صارفین کو کسی چیز کی قریب سے تصویر لینے کے لیے اس کے زیادہ نزدیک نہیں جانا پڑے گا۔
اس کیمرے میں اپرچر بھی بڑا دیا جائے گا جس سے ایک کلک میں اچھی تصاویر لینا ممکن ہوسکے گا۔
اس جدت کے بارے میں ٹیکنو کا کہنا ہے کہ کیمرا ڈیزائن بہت کومپیکٹ ہوگا اور اس کے لیے کیمرا ہوزنگ کو بڑا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
ٹیکنو کی جانب سے اس لینس سے آراستہ فون کی مزید تیکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں، اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ریٹریکٹ ایبل ٹیلی اسکوپس میکرو لینس والے ٹیکنو فون کو کب مارکیٹ کیا جائے گا۔ تاہم اسمارٹ فون کی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس فون کو رواں سال ہی لانچ کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News