Advertisement

امریکا کا سفارتی عملے کے اہل خانہ کو یوکرین چھوڑنے کا حکم

امریکی حکومت نے یوکرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ ہدایات تمام امریکی شہریوں کے لئے بھی ہے جو یوکرین میں موجود ہیں۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس یوکرین پر فوجی جارحیت کی تیاری کر رہا ہے ، ایسے میں ہم اپنے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

دوسری جانب روس نے امریکی بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے شہریوں کو روس اور یوکرین کے سفر سے منع کر دیا ہے۔

Advertisement

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سفری ایڈوائزری کے مطابق روس یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یوکرین میں امریکی سفارتخانہ کو بند نہیں کیا جا رہا ہے ، سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق روسی حملے کی صورت میں یوکرین سے امریکی شہریوں کے انخلاء میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس لئے پیشگی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نیٹو کے ملٹری ڈیفینس کے ہیڈ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں نیا تنازع کسی بھی وقت جنم لے سکتا ہے ، کیونکہ ایک لاکھ روسی افواج یوکرین کی سرحد کے قریب جمع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version