صنم سعید کتنی دل پھینک ہیں، احسن خان نے بتا دیا

صنم سعید پاکستانی ڈرامہ اور فلم کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعد ازاں انہوں نے اداکاری شعبے میں قدم رکھا اور خوب نام کمایا۔ ڈرامہ دام سے اداکاری کا آغاز کرنے والی صنم سعید نے یوں تو کئی ڈراموں میں کام کیا لیکن زندگی گلزار ہے میں کشف کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
صنم کے مشہور ڈراموں میں دیدن، شک، میرا نصیب، دوبارہ پھر سے اور فلم کیک قابل ذکر ہے۔ جبکہ ان کے آنے والے پرجیکٹس میں ایک ویب سیریز قاتل حسیناؤں کے نام اور فلم عشرت میڈ ان چائنا شامل ہیں۔ فلم عشرت میڈ ان چائنا بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم کے مرکزی کرداروں میں صنم سعید، ثروت گیلانی اور احسن خان شامل ہیں۔ یہ تینوں اداکاروں کو ایک یوٹیوب ایک شومیں مدعو کیا گیا، جہاں میزبان کی جانب سے مختلف سوالات کئے گئے، ان میں ایک سوال احسن خان سے صنم سعید کے بارے میں کیا گیا کہ کیا صنم سعید دل پھینک ہیں یعنی انہیں پہلی نظر میں محبت ہوجاتی ہے اس کے جواب میں احسن نے کہا نہیں ایسا بلکل نہیں ہے بلکہ یہ بہت دیکھ بھال کر وقت لگا کر کسی کا انتخاب کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

