Advertisement

’دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے تاریخی پیشرفت خوش آئند ہے‘

این سی او سی کی ٹیم

این سی او سی کی ٹیم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے تاریخی پیشرفت خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کے حوالے سے تاریخی پیشرفت خوش آئند ہے، دیامر اور اپر کوہستان کے عمائدین کے گرینڈ جرگہ نے دیرینہ مسئلہ حل کرلیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تھور اور ہربن قبائل کے درمیان ایک دہائی پرانا تنازعہ چل رہا تھا، تنازعہ کے حل سے دیامربھاشا ڈیم کی بروقت تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تنازعہ ختم ہونے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں حدود کا معاملہ بھی حل ہوگا۔

اس سے قبل وزیرعظم عمران خان چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے سائٹ پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا، اس کے بعد ہم دریاؤں پر ڈیمز بنانےجا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم بنانے جا رہے ہیں، اس کو بنانے کا فیصلہ40 سال پہلے ہوا تھا اور کام آج شروع ہوا۔

وزیر اعظم  کا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے بعد مزید بھی بنائے جائیں گے، دیامر بھاشاڈیم سے مقامی لوگوں کو مفت بجلی ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version