Advertisement

سندھ اور کے پی میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کم کئے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ اور کے پی کے میں ایسی قانون سازی ہو رہی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کم کئے جا رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور کے پی کے میں ایسی قانون سازی ہو رہی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے اختیارات کم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف بے نقاب ہوگئی ہے، سارے سیاستدانوں کی کرپشن اکٹھے کر کے اکیلے عمران خان کے برابر نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ اسے نااہل طریقے سے لایا گیا، آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کا پورا ٹبر چور ہے، آج ثابت ہوگیا اس کے پیچھے بین الاقوامی لابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال جس موضوع پر بات کرنے آئے وہ اہمیت کا حامل ہے، بلدیاتی اداروں کو اس طرح کے اختیار دینا کہ انہیں برطرف کیا جا سکے درست نہیں، جو بھی قانون سازی ہو آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جو بھی قانون سازی ہو آئین کے مطابق ہونی چاہیے، جے یو آئی اور پی ایس پی اس حوالے سے رابطے میں رہیں گی، دونوں جماعتوں میں اس حوالے سے تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے موقف میں وزن ہے، قانون سازی آئین کے مطابق ہونا چاہئے، اس پر مزید مشاورت جاری رہے گی، مصطفی کمال جس مقصد کے لیے آئے ہیں وہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس طرح سندھ اور کے پی کے میں بلدیاتی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے، کے پی کے اور سندھ بلدیاتی اداروں کے اختیارات کم کرنے کے لیے قانون سازی کی جاری ہے اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انیس قائم خانی، مولانا عبد الغفورحیدری اور علامہ راشد سومرو شریک تھے۔

ملاقات میں مولانا امجد خان، اسلم غوری، مفتی ابرار احمد شریک ہوئے تھے، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوئی تھی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور مہنگائی پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version