پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چھٹی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ28 جنوری سے 2 فروری تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ گوادر میں شیڈول ایونٹ میں چاروں صوبے، پی او ایف واہ کینٹ، پاکستان آرمی، واپڈا، گلگت بلتستان اور بائیکستان سائیکلنگ ٹیم شرکت کریں گے،ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں مرد و خواتین دونوں کیٹگری کے مقابلے ہوں گے جس میں جونیئر، سینئر اور ایلیٹ کے مقابلے شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں یہ پہلا ایونٹ ہوگا، اس سے قبل کسی بھی فیڈریشن نے گوادر میں کوئی ایونٹ منعقد نہیں کیا۔
سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ پہلے روڈ اور ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ اکٹھی کھیلی جاتی تھیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

