Advertisement

برفباری میں پھنسے سیاحوں کو پاک آرمی کی جانب سے امداد کی فراہمی

برفباری میں پھنسے تین سو افراد بشمول بچوں کو آرمی ڈاکٹرز و پیرامیڈکس نے طبی امداد فراہم کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق ایک ہزار سے زائد پھنسے افراد کوکھانا فراہم کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جھیکاگلی، کشمیری بازار، لوئرٹوپہ اور کلڈنہ میں بھی کھانا فراہم کیا گیا، ملٹری کالج مری، سپلائی ڈپو، اے پی ایس اور آرمی لاجسٹک اسکول میں پناہ اور گرم کھانا و چائے فراہم کی گئی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق جھیکاگلی سے ایکسپریس وے اور جھیکاگلی سے کلڈنہ تک راستہ کھل گیا ہے لیکن پھسلن کی وجہ سے ٹریفک نہیں چل رہی۔

اس کے علاوہ گھڑیال سے بھوربن تک راستہ کھلا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کلڈنہ سے باڑیاں کے درمیان راستے کھولنے کے لئے انجینئیرز اور کلیرنس مشینری مسلسل کام کررہی ہے۔

مری آنے والے راستے آج بھی بند رہینگے، پولیس تعینات

 ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ مری کی تمام مین شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاکہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا۔

انہوں نے کہاکہ راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے بتایاکہ راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے، راستے آج بھی بند رہیں گے۔

سانحہ مری؛ جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی، جب کہ مری کے راستے بدستور بند ہیں۔

بول نیوز کے مطابق مری میں گزشتہ روز برفباری سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع سے فضا بدستور سوگوار ہے۔

Advertisement

مری سے 14 لاشوں کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے : مری میں لوگوں کی موت کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ

پاک فوج کے دستے پولیس اور انتظامی عملے کے ہمراہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں، مری کی 90 فیصد سڑکیں کلیئر کرالی گئی ہیں جب کہ وہاں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری آنے والے تمام راستے آج بھی بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری ان راستوں پر تعینات ہیں۔

مزید پڑھیے: مری میں برفباری کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر نہ کریں۔

Advertisement

ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ تمام ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں،عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ سفر سے پہلے 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے سفری معلومات حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version