Advertisement

ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور

کراچی میں ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسی نیشن کا عمل پھر شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے بعد احتجاجی ملازمین مجبورا بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہیں، 200 سے زائد ملازمین کوابھی تک تنخواہیں فراہم نہیں کی جاسکی ۔

ویکسی نیشن سینٹرمیں دو ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور چار ویکسینیٹرز کے ذریعے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین کی تعداد کم ہونے کے باعث شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد رپورٹ

Advertisement

کورونا کی پانچویں لہر،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 40.68 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے 17 مریض انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4779 کورونا کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 1944 مثبت آئے۔

حیدرآباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 929 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 200 مثبت آئے،کورونا سے متاثرہ 1200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی میں اب تک صرف 500 کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین صحت کی اپیل

Advertisement

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز اومیکرون کے ہیں، فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی۔

ماہرین صحت نے اپیل کی ہے کہ شہری ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوزلگوائیں۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد تک جاپہنچی

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جاپہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔

نیاین سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683، بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version