Advertisement

2022 کے پہلے ہفتے میں بھی مہنگائی کم نہ ہوسکی

ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ 20 فیصد کی سطح عبور کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کا مجموعی پارہ 20اعشاریہ 08 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سترہ ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے پارہ 21 اعشاریہ 38 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی

چکن ،سبزیاں،پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر چکن کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 96 پیسے  مہنگی ہوئی،رواں ہفتے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے تک اضافہہوا ہے۔

 نئے سال کے پہلے ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا،روان ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ جلانے کی لکڑی،ماچس،گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر،ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر سمیت صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی جبکہ  بریڈ،بچوں کا دودھ،کپڑوں سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version