وفاقی دارالحکومت میں آئے افغان شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

ڈاکو
اسلام آباد میں آئے افغان شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دو خاندانوں کو تلاشی کے بہانے لوٹ لیا، ڈکیتیوں کے دونوں واقعات تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیوایریا میں سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے افغان شہری سے 400 ڈالر لوٹ لئے، سعودی پاک ٹاور کے قریب 3 مبینہ پویس اہلکاروں نے افغانی خاندان کو لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق خاندان اپنے والد کا علاج کروانے کیلئے پاکستان آیا ہوا ہے، ملزمان نے اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کروایا، ملزمان نے پولیس جیسا لباس پہن رکھا تھا اور وائرلیس سیٹ بھی پاس تھے۔
غیر ملکی شہریوں کی درخواستوں پر دو الگ الگ مقدمات درج ہیں، ڈاکو افغان خاندان سے 2400 ڈالر لوٹ کر لے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News