Advertisement

بلال یاسین قاتلانہ حملے میں استعمال اسلحہ کہاں سے خریدا گیا؟ پولیس نے پتہ لگا لیا

بلال یاسین

بلال یاسین

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

 پولیس ذرائع کےمطابق بلال یاسین پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں استعمال اسلحہ نیلا گمبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا۔

Advertisement

پولیس نے نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے تین ڈیلرز کو حراست میں لے لیا۔

تینوں ڈیلرز سے سی آئی اے کوتوالی میں تفتیش جاری ہے تینوں ڈیلرز سے اسلحہ کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

Advertisement

تینوں ڈیلرز کے ڈی وی آر بھی قبضہ میں لے لیے گئے ہیں جب کہ اسلحہ کس نے خریدا اور کس بنیاد پر خریدا گیا جس کی  تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کے قتل میں ملوث ملزمان کی شناضت کرلی گئی ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی نے کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاشی کے لیے خصوصی چھاپے مارے  جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین پر حملے کے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بھی بتادیا۔

لیگی ایم اپی اے پر قاتلانہ حملے کے وقت وہاں موجود عینی شاہد نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلال یاسین پر لاہور کے موہنی روڈ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔

Advertisement

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ بلال یاسین کو گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا تھا ، وہ گھر سے دور کسی کام سے جارہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے دو موٹرسائیکل سوار آئے اور ان پر فائرنگ شروع کردی لیکن پہلے فائر مس ہوگئے جس پر انہوں نے دوبارہ فائرنگ کی۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version