پی سی بی کا بڑا اعلان، انڈر 13 اور 16 ٹورنامنٹس معطل

پی سی بی نے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس کے انعقاد کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس کے انعقاد کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی عہدیدار کا کہنا تھا کہ معطلی کی وجہ زائد العمر کھلاڑیوں کا ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹورنامنٹس پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کا انتہائی اہم جزوہیں۔ صرف مستحق کھلاڑیوں کا موقع دیا جائے گا تو ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کو بچایا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کا تیسرا راؤنڈ جلد شروع ہوگا۔
زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت اس ٹیسٹ کے بعد ممکن نہیں ہو سکے گی۔ تاہم ان کھلاڑیوں کو اپیل کے لئے 2 روز کا وقت دیا جائے گا۔ درست برتھ سرٹفیکیٹ اور متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کے آپشنز بھی دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو اس عمل کے دوران کراچی اور ملتان میں ہی رکھا جائے گا جہاں پی سی بی کے مقرر کردہ کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑی ٹریننگ جاری رکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News