Advertisement

پرومپٹر کی خرابی سے مودی کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

عالمی تقاریب میں اکثر مزاق کا نشانہ بننے والے بھارت وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا، جب ورلڈ اکنامک فورم پر تقریر کے دوران ٹیلی پرومپٹر میں خرابی پیدا ہوگئی، اور لکھی گئی تقریر کے بنا بولنے سے قاصر مودی بغلیں جھانکتے نظر آئے۔

پیر کو اپنے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے چند سیکنڈ بعد، نریندر مودی کو اپنے بائیں طرف دیکھنے سے پہلے رکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب سے مخاطب ہونے سے پہلے اپنے ائیر فون لگائے کہ آیا وہ قابل سماعت ہیں۔ شواب کے اثبات میں جواب دینے کے بعد، بھارتی وزیراعظم نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔

اس واقعے کے فوراً بعد، اپوزیشن میں مودی کے ناقدین نے الزام لگایا کہ پرومپٹر خراب ہوتے ہی ان کے الفاظ ختم ہوگئے اور وہ بولنے قابل ہی نہ رہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس رہنما راہول گاندھی جیسے لیڈران کی ماضی کی تنقید درست ثابت ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر انہیں ٹیلی پرومپٹر پر الفاظ نہیں دئیے جائیں تو مودی بول نہیں سکتے۔

ہیش ٹیگ ‘#TeleprompterPM’ کے ساتھ، کانگریس پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ٹیلی پرومپٹر کے اس مسئلے کو بولی وڈ کے گانے سے منسوب کرتے ہوئے لکھا، “ٹیلی پرومپٹر والا بندہ: اچھا چلتا ہوں، دعاوں میں یاد رکھنا”۔

Advertisement

راہول گاندھی نے خود اس حوالے سے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیلی پرومپٹر بھی اتنے “جھوٹ” برداشت نہیں کر سکا۔

دیگر اپوزیشن لیڈران نے بھی یہی الزام لگایا۔

Advertisement

اگرچہ ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اصل مسئلہ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے خراب رابطہ اور واقعات کی ترتیب ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکاری ترجمان سریش نکھوا نے اس خرابی کے لیے ڈبلیو ای ایف کے تکنیکی ماہرین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

https://twitter.com/i/status/1483267642278375424

انہوں نے لکھا،  “کیا تکنیکی خرابیوں پر پرجوش ہونے والوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ مسئلہ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے تھا؟ وہ وزیراعظم سے جڑنے کے قابل نہیں تھے، لہذا ان سے دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی، جو کلاؤس شواب کے اس انداز سے واضح ہے کہ وہ دوبارہ مختصر تعارف پیش کریں گے اور پھر سیشن کا آغاز کریں گے۔”

تاہم، حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھی اس دفاع پر حملہ کیا اور اسے ‘ٹول کٹ’ کا حصہ قرار دیا۔

https://twitter.com/priyankac19/status/1483305341492154368?s=20

Advertisement

شیو سینا کی راجیہ سبھا ممبر پریانکا چترویدی نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ٹیلی پرمپٹر + ٹول کٹ = تکنیکی ترقی۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version