Advertisement

نایاب نسل کی نابینا ڈولفن دادو کینال میں پھنس گئی

صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں نایاب نسل کی نابینا ڈولفن دادو کینال میں پھنس گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق خوراک کی تلاش میں دریا سے بھٹک کر کینال میں پھنسی ڈولفن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ 35 اہلکاروں اور 20 تیراکوں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دادو کینال میں ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹر نیشنل کی عظمیٰ خان بھی شرکت کررہی ہیں۔

وائلڈ لائف کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو کی جانے والی ڈولفن کو سیٹلائیٹ ٹیگ لگا کر دریائے سندھ میں چھوڑا جائے گا۔

Advertisement

متعلقہ خبر: کراچی: 27 ڈولفنز کو بچانے کیلئے سندھ وائلڈ لائف کا بڑا آپریشن

 واضح رہے کہ کراچی میں خطرے سے دوچار 27 انڈس بلائنڈ ڈولفنز کو بچانے کے لیے پہیے حرکت میں ہیں جو 10 مختلف پانی کی نہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو پلان کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 30 سے زائد افراد حصہ لیں گے۔

آپریشن سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ (ایس ڈبلیو ڈی) اور اس کے حکام کی ٹیموں کے ذریعے شروع کیا جائے گا جو میٹھے پانی کی ڈولفن کو محفوظ طریقے سے بچانے میں درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، تاہم وہ پراعتماد دکھائی دیتے ہیں کہ وہ اس کام کو پورا کر سکیں گے۔

ایس ڈبلیو ڈی کے چیف کنزرویٹر جاوید احمد مہر نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اور بے مثال آپریشن ہے، تمام ڈولفنز کو بغیر کسی نقصان کے بچانے کے لیے تیار ہیں۔

پھنسے ہوئے ڈولفن

Advertisement

سکھر انڈس ڈولفن سینکچری کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف مقامات پر کم از کم 27 ڈولفن دیکھی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دادو کینال میں 3، میرواہ کینال میں 3، کیرتھر کینال میں 4، روہڑی کینال میں 6، نارا کینال میں 3، پٹ فیڈر میں 2، گھوٹکی فیڈر میں 4 اور ابوالواہ خیرپور میں 2 ڈولفن دیکھی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version