Advertisement

گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان یونیورسٹی اسکردو کے طلباء اور فیکلٹی کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اسکلز فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ اور صنعت کی بڑھتی ضروریات پورا کرنے کیلئے ہنر مند گریجویٹس کی تعداد بڑھانا ہوگی، طلباء، مقامی آبادی اور سیاحوں کی سہولت کیلئے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کا معیار، رسائی بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعات مقامی نوجوانوں کی مہارت میں اضافے پر توجہ دیں، آن لائن تعلیم کا حجم بڑھا کر طلباء کو مارکیٹ ضروریات کے مطابق ہنر مند بنایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جی بی میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، حکومت جی بی کے لوگوں کی معاشی صحت بہتر بنانے کے لیے شعبہ سیاحت کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو مرکزی مقام حاصل ہے، پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں سماجی و اقتصادی خوشحالی لانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ جی بی میں پھلوں کی پروسیسنگ ، پیکجنگ اور شعبہ معدنیات کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اس وقت یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز میں 3200 طلباء مختلف پروگراموں میں زیرِ تعلیم ہیں۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں یونیورسٹی کے کردار اور کارکردگی کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version