ملک بھر میں آج سے بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز

آج سے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر کی شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا۔
این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ بوسٹر ڈوز کے لیے 30 سال سے زائد عمر کے وہی لوگ اہل ہونگے جنہیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگے 6 ماہ گزر چکے ہیں۔
این سی اوسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اومیکرون کیسزکےباعث شہری ایس اوپیز پر عمل کریں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
AdvertisementFrom tomorrow onwards, citizens over 30 years will be eligible for booster dose of their choice. Booster will be administered after 6 months gap from last dose.
Amid rising threat of Omicron, Please follow SOPs, wear mask and ensure complete vaccination/booster dose if eligible pic.twitter.com/9NkSfIwkaa— NCOC (@OfficialNcoc) January 2, 2022
کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کا خد شہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کورونا کی نئی لہر کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں جس کا پچھلے چند ہفتوں سے خطرہ تھا۔
Clear evidence now of a beginning of another covid wave which has been expected for last few weeks. Genome sequencing showing rising proportion of omicron cases particularly in karachi. Remember : wearing a mask is your best protection
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 2, 2022
سربراہ این سی او سی نے کہا کہ خاص طور پرکراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام میں شہریوں سے کہاکہ کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News