عاصم اظہر کی پسندیدہ شخصیت کون ہے؟

پاکستان کے مشہور نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ساتھ میرب علی موجود ہیں، عاصم نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’میری فیورٹ انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بالآخر آپ کی ہیری پوٹر کی جادوئی دُنیا والی خواہش پوری ہوگئی۔‘
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی دونوں نے ہیری پوٹر جیسے لباس پہنے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر کی بہترین دوست اور نوجوان اداکارہ میرب علی نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔
تاہم ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی تھی جبکہ اب تک عاصم اظہر اور میرب علی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

