Advertisement

ڈیفینڈر تھیاگو سلوا کا چیلسی فٹ بال کلب سے مزید ایک سال کا معاہدہ

چیلسی فٹ بال کلب کے ترجمان کے مطابق ڈیفینڈر تھیاگو سلوا سے سیزن 23-2022 کے لئے کلب نے دوبارہ معاہدہ کر لیا ہے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مشہور ڈیفینڈر تھیاگو سلوا نے گزشتہ سیزن میں بلیو شرٹس چیلسی کے لئے 22 میچوں میں حصہ لیا تھا۔

ڈیفینڈر تھیاگو سلوا کے مظبوط دفاعی کھیل نے چیلسی کو مانچسٹر سٹی کے خلاف مئی 2021 میں چمپئینز لیگ میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تھیاگو سلوا نے لندن کلب جوائن کرنے کے بعد 4 گول اسکور کئے، اگست 2020 میں انہیں فری ٹرانسفر کے ذریعے پیرس سینٹ جرمین میں داخلہ مل گیا تھا۔

Advertisement

چیلسی فٹ بال کلب کی آفیشل ویب سائٹ پر تھیاگو سلوا سے نئے معاہدے کی تفصیلات کے ساتھ انتظامیہ نے حقیقی خوشی کے پیغامات تحریر کئے ہیں۔

تھیاگو سلوا نے معاہدے کے بعد کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اس بہترین کلب کے ساتھ تین سال تک کھیلوں گا، مجھے اگلے سال اسی کلب میں رہنے پر بے حد خوشی ہے۔

تھیاگو سلوا نے اپنے ملک برازیل کی قومی ٹیم میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سلوا نے برازیل کے لئے گزشتہ سال اکتوبر میں 100 وین کیپ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

تھیاگو سلوا کو فٹ بال کی دنیا میں بہترین دفاعی دیوار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رافیل فضا کے بعد دنیا بھر میں گرنے لگے ، بھارت کی جگ ہنسائی میں اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version